ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے ’یدی یورپا ڈائری‘ کی لوک پال جانچ کی مانگ کی

کانگریس نے ’یدی یورپا ڈائری‘ کی لوک پال جانچ کی مانگ کی

Mon, 15 Apr 2019 23:03:16    S.O. News Service

نئی دہلی، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سے منسلک مبینہ ڈائری کے معاملے میں پیر کو نئے سرے سے دعوی کیا کہ اب وہ اصل ڈائری ہی سامنے آ گئی ہے اور اس معاملے میں لوک پال کو از خود نوٹس لے کر جانچ پڑتال کرنا چاہئے۔پارٹی کے سینئر لیڈر کپل سبل نے ایک ڈائری کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ یدی یورپا نے بی جے پی کے سینئر لیڈروں کو کروڑوں روپے دئے۔سبل کی طرف سے جس ڈائری کا ویڈیو جاری کیا گیا اس کی صداقت کی آزاد تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ان الزام پر بھی فی الحال بی جے پی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔کانگریس لیڈر نے صحافیوں کو بتایاکہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے دور میں کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا،جبکہ ایسا نہیں ہے۔یدی یورپا ڈائری کے بارے میں ہم نے پہلے بھی بات کی تھی،اب ہم آپ کے سامنے وہ اصل ڈائری رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیاکہ جب بی جے پی لیڈروں کی بدعنوانی کے بارے میں کچھ سامنے آتا ہے تو وزیر اعظم صاحب خاموش رہتے ہیں۔ سبل نے کہاکہ اس ڈائری سے صاف ہے کہ بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کے لوگوں کو پیسے دیئے گئے،ہم نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ اسے چیک کرنا چاہئے۔لوک پال کی پہلی انکوائری یہی ہونا چاہئے۔اس بارے میں وزیر اعظم اور وزراء سے سوال کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں سبل نے کہا کہ لوک پال کو اس ڈائری پر از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس پر وزیر اعظم کو جواب دینے چاہئے،اگر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ یدی یورپا جی نے جھوٹ بولا ہے تو یدی یورپا کو گرفتار کرنا چاہئے،اگر یہ سچ ہے تو اس میں شامل لوگوں کو جواب دینا ہوگا۔


Share: